مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے سعد آباد محل میں جارجیا کے وزیر اعظم کویریکا شویلی کا سرکاری طور پر استقبال کیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ سرکاری استقبال کے بعد ایران کے نائب صدر جہانگیری اور جارجیا کے وزیر اعظم دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے سعد آباد محل میں جارجیا کے وزیر اعظم کا سرکاری طور پر استقبال کیا ۔
News ID 1871972
آپ کا تبصرہ